افریقی ملک مراکش میں یوم عاشور باقی ممالک کے مقابلے میں منفرد انداز میں منایا جاتا ہے۔ یہاں جلوس نہیں نکلتے نہ ہی ماتم ہوتا ہے بلکہ مراکشی عوام اسے روشنیوں کے دن کے طور پر مناتی ہے۔ نئے نئے پکوان پکائے اور کھلائے جاتے ہیں۔ آتش بازی کی جاتی ہے اور آلاؤ روشن کئے جاتے ہیں۔ نوجوان سڑکوں پر مختلف تقریبات اور مقابلوں کا اہتمام کرتے ہیں جبکہ خواتین گھروں پر میٹھائی، قہوہ اور ڈرائی فروٹ سے مہمانوں اور اہل خانہ کی تواضح کرتی ہیں۔
مراکش میں عقیدت مندوں کے لیے 'روشنیوں کا دن'
5
مختلف گلی محلوں اور مقامات پر الاؤ بھی روشن کیے جاتے ہیں۔ نوجوان آلاؤ روشن کرنے کے لیے ٹائر اور مٹی کا تیل استعمال کرتے ہیں تاکہ یہ دیر تک روشن رہ سکیں
6
یوم عاشور پر نوجوان خوشی کے اظہار کے لیے مختلف تقریبات اور مقابلے منعقد کرتے ہیں جن میں نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں
7
دارالحکومت رباط میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی مختلف طریقوں سے خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ بچوں کو سب سے زیادہ دلچسپی آتش بازی میں ہوتی ہے
8
ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی آتش بازی دور دراز سے بھی نظر آتی ہے۔ اکثر افراد آتش بازی کے مختلف رنگ آسمان پر بکھرتے ہوئے دیکھنے کے اونچی پہاڑیوں پر موجود ہوتے ہیں۔