جنگ سے تباہ حال افغانستان میں تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوری انداز میں انتقال اقتدار پیر کو مکمل ہوا جس میں ملک کے نئے صدر اشرف غنی احمد زئی اور عبداللہ عبداللہ نے بطور چیف ایگزیکٹو اپنے عہدوں کا حلف اُٹھا لیا۔ کابل میں تقریب حلف برداری کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
افغانستان میں انتقال اقتدار کا عمل مکمل
5
تقریب حلف برداری کابل کے صدارتی محل میں منعقد ہوئی۔
6
نومنتخب صدر اشرف غنی نے اپنے انتخاب پر ملک کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
7
شراکت اقتدار کا ایک معاہدہ گزشتہ ہفتے طے پایا تھا جس کے تحت اشرف غنی صدر اور ان کے حریف عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹو ہوں گے۔
8
حامد کرزئی نے 13 برس تک افغانستان کا صدر رہنے کے بعد یہ عہدہ چھوڑا ہے۔