رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں چار افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے مطابق شینداد ضلع کے ایک مصروف بازار میں ہونے والے اس بم حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں ہفتہ کو ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم ازکم چار افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق شینداد ضلع کے ایک مصروف بازار میں ہونے والے اس بم حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم زخمیوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو دھماکے کے وقت وہاں گشت پر معمور تھے۔

اس ہفتے ہرات کے مرکزی شہر میں سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے کم ازکم 14 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

طالبان شدت پسندوں کی طرف سے حالیہ مہینوں کے دوران غیر ملکی افواج اور مقامی سکیورٹی فورسز پر حملوں میں تیزی کے علاوہ شہریوں پر بم حملوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رواں ہفتے کے اوائل میں مغربی صوبے نمروز اور شمالی صوبے قندوز میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم ازکم 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
XS
SM
MD
LG