رسائی کے لنکس

شمالی اٹلی میں طوفانی بارشوں سے تباہی

شمالی اٹلی کے خطے ایمیلیا رومانیہ میں بدھ کو ہونے والی طوفانی بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ اب تک حکام نے نو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق سیلاب سے تقریباً 37 ٹاؤن متاثر ہوئے ہیں جب کہ اب تک لینڈ سلائیڈنگ کے 120 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اٹلی کے شہری تحفظ کے وزیر نیلو موسومیچی نے کہا ہے کہ بعض علاقوں میں صرف 36 گھنٹوں کے دوران سالانہ اوسط کی نصف بارشیں ہوئی ہیں۔


مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG