رسائی کے لنکس

کراچی میں حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد کا جلسہ

کراچی میں اتوار کو حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے مزارِ قائد سے متصل گراؤنڈ باغِ جناح میں جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے مرکزی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد نے اس جلسے میں شرکت کی۔ جلسے سے مریم نواز، مولانا فضل الرحمٰن، بلاول بھٹو زرداری، محمود خان اچکزئی، شاہ اویس نورانی، سردار اختر مینگل، شاہد خاقان عباسی، ساجد میر، محسن داوڑ، قمر زمان کائرہ سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا اور حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

XS
SM
MD
LG