امریکہ کی ریاست کینٹکی کے شہر لوئی ویل میں 'این ایف اے سی' نامی مسلح ملیشیا نے سیاہ فام خاتون کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف سڑکوں اسلحے کے ساتھ مارچ کیا۔ سیاہ فام خاتون بریونا ٹیلر چند ماہ قبل پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئی تھیں۔ پولیس منشیات کے شبہے میں خاتون کے گھر میں داخل ہوئی تھی تاہم خاتون کے بوائے فرینڈ نے شک کی وجہ سے فائرنگ کر دی تھی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں خاتون ہلاک ہوئی تھیں۔ بعد ازاں اُن کے گھر سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا تھا۔
امریکہ: سڑکوں پر سیاہ فام ملیشیا کا مسلح مارچ
9
مسلح مارچ میں شریک بعض افراد نے خطرناک گیسز سے بچنے والے ماسک بھی پہنے ہوئے تھے۔
10
مارچ میں شریک اکثر افراد کے پاس خود کار اسلحہ تھا۔
11
مارچ کے شرکا شہر کے مرکز سے گزرتے ہوئے محکمۂ انصاف کی عمارت تک گئے۔
12
احتجاج میں شریک کئی افراد نے اپنے چہروں کو ڈھانپا ہوا تھا۔