جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں واقع 'آرٹ ایکوریم میوزیم' میں 'گولڈ فِش ایگزیبیشن' جاری ہے۔ اس نمائش میں مچھلیوں کی مختلف قسموں کو اس خوب صورتی سے مختلف ایکوریمز میں رکھا گیا ہے کہ وہ فن کا نمونہ لگتی ہیں۔
جاپان: منفرد ماہی خانوں میں رنگ برنگی مچھلیوں کی سحرانگیز نمائش
5
نمائش میں رکھی گئی خوبصورت اور منفرد مچھلیوں کی اس قسم 'گولڈ فش' کے مختلف ایکوریمز کو مختلف نام دیے گئے ہیں۔ تصویر میں دکھائی دینے والے اس ایکوریم کا نام 'دی فاریسٹ آف گولڈ فِش' ہے۔
6
آرٹ میوزیم میں رکھے اس گولڈ فش ڈسپلے کو 'اوئیرن' کا نام دیا گیا ہے۔
7
کہیں ایکوریمز کو مختلف انداز میں سجا کر فن پارے تخلیق کرنے کی کوشش کی گئی ہے تو کہیں رنگوں کے حسین امتزاج سے آرٹ جھلک رہا ہے۔
8
مچھلیوں کے ان ایکوریمز کو 'دی فاریسٹ آف گولڈ فش' کا عنوان دیا گیا ہے۔