بھارت کے شہر ممبئی میں پیر کی شب چلنے والی طوفانی ہواؤں کے سبب بڑا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ حادثے میں کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تیز ہواؤں کے سبب مصروف ترین سڑک پر لگا بل بورڈ گھروں اور پیٹرول پمپ پر گرا جس کی وجہ سے گھروں کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ طوفان کے بعد ہونے والے نقصان کی وجہ سے شہر کے بعض حصوں میں ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی جب کہ ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈے کے آپریشنز بھی متاثر ہوئے۔