آٹھ اکتوبر 2005 کو آنے والے ہولناک زلزلے نے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر، صوبہ خیبرپختونخوا اور ملک کے بعض حصوں میں تباہی مچا دی تھی۔ اس زلزلے میں 80 ہزار سے زائد افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ زلزلے سے بالا کوٹ میں بھی بہت سے گھر منہدم ہو گئے تھے، بے گھر ہونے والے مکین 15 سال گزر جانے کے بعد آج بھی عارضی پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں۔
مسائل کے حل کے منتظر بالا کوٹ کے زلزلہ زدگان
9
بالاکوٹ میں اگرچہ زندگی کا پہیہ چل رہا ہے، لیکن 15 برس قبل آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد لوگوں کے دلوں میں یہ خوف موجود ہے کہ فالٹ لائن پر رہ رہے ہیں اور انہیں ایسی عمارتوں کی ضرورت ہے جو زلزلہ پروف ہوں۔ وہ بحالی کے پروگرام کے تحت محفوظ تعمیرات کے منتظر ہیں۔