بلوچستان میں رائفل شوٹنگ کے مقابلوں میں نوجوانوں کے ساتھ عمر رسیدہ افراد اور جھوٹے بچے بھی حصہ لینے لگے ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق زمانۂ قدیم میں بلوچستان میں یہ کھیل پہلے بچوں کی پیدائش کے موقع پر خوشی کے اظہار کے طور پر کھیلا جاتا تھا مگر اب یہ حکومتی سرپرستی میں باقاعدہ طور پر نیشنل گیمز کا حصہ بن گیا ہے۔
رائفل شوٹنگ، مہنگا مگر بلوچستان کا مقبول کھیل
5
نشانہ بازی کے لیے بلوچستان میں مختلف شوٹنگ کلبز بھی قائم ہیں۔
6
شوٹنگ کے مقابلوں میں درجنوں افراد شریک ہوتے ہیں جب کہ لاکھوں روپے انعامی رقم کی مد میں دیے جاتے ہیں۔
7
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اگر حکومت حوصلہ افزائی کرے تو یہاں کے مقامی نشانہ باز عالمی سطح پر ملک کا نام روش کر سکتے ہیں۔
8
لوگوں کی دلچسپی کے پیش نظر بلوچستان میں حکومت نے سرکاری خرچ پر شوٹنگ رینج بھی بنائی ہے۔