رسائی کے لنکس

چین: پہلی برف باری سے چار سو سفیدی کی چادر

چین کے مختلف علاقوں کی طرح دارالحکومت بیجنگ میں برفباری کا آغاز ہو گیا ہے۔ برف باری کے بعد چاروں طرف سفیدی کی چادر بچھ گئی ہے۔ بیجنگ میٹرولوجیکل سروس کے مطابق پہلے دن 3.1 ملی میٹر برف باری ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بیجنگ میں 1961 سے بروقت برفباری کا آغاز ہو رہا ہے۔ رواں برس بھی 29 نومبر سے برف باری شروع ہو چکی ہے۔ ماہرین موسمیات کو امید ہے کہ برف باری سے جنگلات میں آگ لگنے کے خدشات کم ہو گئے ہیں جبکہ اس سے دارالحکومت بیجنگ کی آب و ہوا بھی صاف ہو جائے گی۔
محکمہ صحت نے بھی شہریوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے کہ وہ کم درجہ حرارت میں حفاظتی اقدامات کریں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG