لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کو ہونے والے دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دھماکے کی وجہ سے بیروت میں کئی مکانات اور کاروباری مراکز کھنڈر میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ لبنانی فوج کے علاوہ فرانس اور روس سمیت دیگر ملکوں کی امدادی ٹیمیں بھی بحالی کے کام میں شریک ہیں۔
بیروت دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں

1
دھماکے کو تین روز گزر گئے ہیں جب کہ متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ حکام ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

2
بیروت میں دھماکے کے بعد تاحال معمولات زندگی معمول پر نہیں آ سکے۔ 2005 میں سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کے بعد لبنان عدم استکام کا شکار ہی رہا ہے۔

3
بندرگاہ دھماکے سے ہونے والی تباہی اور ملبہ ہٹانے کے لیے ہزاروں رضا کار دن رات کام کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹانے میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔

4
دھماکے ایسے وقت میں ہوئے جب ملک کو گزشتہ کئی سالوں سے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ کئی سالوں سے ملک میں کرپشن اور بڑھتی ہوئی معاشی بدحالی کے باعث بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے بھی ہوتے رہے ہیں۔