امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے منگل کو قوم سے خطاب کے دوران افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کا دفاع کیا اور کہا کہ وہ اس فیصلے کی مکمل ذمہ داری لیتے ہیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ امریکہ کے مفاد میں نہیں تھی، جسے بہت عرصہ پہلے ہی بند ہو جانا چاہیے تھا۔ صدر بائیڈن کے خطاب کو دنیا بھر کے مختلف ٹی وی چینلز نے براہِ راست نشر کیا جسے لاکھوں افراد نے دیکھا۔
افغانستان سے فوجی انخلا؛ بائیڈن کا قوم سے خطاب

5
صدر بائیڈن وائٹ ہاؤس کے اس مقام پر جا رہے ہیں جہاں انہیں قوم سے خطاب کرنا ہے۔

6
ایک فوجی خاندان کے افراد افغانستان سے امریکی آپریشن مکمل کرنے سے متعلق صدر بائیڈن کے خطاب کو سن رہے ہیں۔

7
صدر بائیڈن کے خطاب کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر کچھ لوگ موجود تھے۔

8
وائٹ ہاؤس کے باہر امریکہ کی فوج کے ان 13 اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے جو گزشتہ ہفتے کابل ایئرپورٹ کے باہر داعش کے خودکش حملوں میں ہلاک ہو گئے تھے۔