۔
بوئنگ کے غیر فعال 737 میکس طیاروں کی اپ گریڈیشن
انڈونیشیا اور ایتھوپیا کی ایئر لائن کے زیر استعمال بوئنگ 737 میکس طیارے یکے بعد دیگرے گرنے کے بعد تمام طیارے غیر فعال کر دیے گئے تھے۔ تکنیکی طور پر دونوں طیارے گرنے میں مماثلت پائی گئی تھی۔ بوئنگ طیاروں کے سافٹ ویئر میں تبدیلی کی جارہی ہے تاکہ طیاروں کو دوبارہ اڑان کے قابل بنایا جا سکے۔

5
بوئنگ کے انجینئروں کی جانب سے طیارے کے سافٹ ویئر میں رد و بدل کی جارہی ہے۔ تاکہ 737 میکس کی تربیتی پرواز کے لیے امریکہ کے وفاقی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے سرٹیفیکیٹ کا حصول ممکن ہو۔

6
بوئنگ کے اس ماڈل کے گراؤنڈ ہونے سے سب سے زیادہ نقصان امریکہ کی ساؤتھ ویسٹ ایئر لائن کو ہوا ہے، جس کے پاس 34 جہاز تھے جبکہ اس سال کے آخر تک ایئر لائن کو مزید 40 طیارے ملنے والے تھے۔

7
مگر اب تک اس بات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ طیارے کے اس ماڈل کو تربیتی پرواز کے لیے سرٹیفکٹ حاصل کرنے میں کتنا وقت درکار ہوگا۔