رسائی کے لنکس

جدید طرز کے عروسی ملبوسات کی نمائش

پاکستان فیشن انڈسٹری میں اپنی ایک الگ پہچان رکھنے والا، گلیمر اور اسٹائل سے بھرپور، ’برائیڈل کوچیور ویک‘ شروع ہوچکا ہے۔ برائیڈل ویک تین دنوں تک جاری رہے گا اور اس میں عروسی ملبوسات کی نئی رینج پیش کی جائے گی۔...دیکھئے اس شو کی چند تصویری جھلکیاں

جمعہ کو فیشن ویک کا دوسرا دن تھا۔ تاہم، پہلے دن کا آغاز مشہور فیشن ڈیزائنر زاہد خان کے تیار کردہ ملبوسات سے ہوا۔ جن میں، روایت کے ساتھ جدت کے رنگ نمایاں تھے۔ ان کے کلیکشن ’پریذا‘ کو شائقین اور نقاد دونوں نے پسند کیا۔

شو میں علی ذیشان کا تیار کردہ کلیکشن ’داستان‘ کلاسک فلم ’مغل اعظم‘ سے متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا تھا۔ چمک دمک سے آراستہ ان کے روایتی ملبوسات نے دیکھنے والوں کو مغلیہ دورکی یاد تازہ کرادی۔

ماڈرن دور کی جدت پسند دلہنوں کے لئے ڈیزائن کردہ ٹینا درانی کے ملبوسات ’پرینیا پروگریسیو‘ پر پہلے دن کے پہلے شو کا اختتام ہوا۔ ٹینا نے اپنے ملبوسات میں کامدانی اور ’فرنچ ناٹس‘ کا بہت عمدہ استعمال کیا تھا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG