بیلجیئم کی پولیس برسلز ہوائی اڈے پر ہونے والے بم دھماکوں کے ایک مشتبہ حملہ آور کی تلاش کے لیے سرگرم ہے جب کہ ملک میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔ منگل کو ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے اور اس کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔
برسلز دھماکوں کے بعد ملک میں سوگ

5
منگل کو ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

6
برسلز میں دہشت گرد حملوں کے بعد ملک میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔

7
اس واقعے کے بعد پورے یورپ میں سکیورٹی کو ایک بار پھر انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔

8
حکام نے سی سی ٹی وی سے حاصل ہونے والی مشتبہ حملوں آوروں کی ایک تصویر بھی جاری کی ہے اور پولیس سر پر کالا ہیٹ پہنے شخص کو تلاش کر رہی ہے۔