پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور جلسے جلوسوں اور عوامی رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی انتخابی سرگرمیوں کی تصویری جھلکیاں:
تصاویر: انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل
9
کراچی میں ایک ہی دیوار پر مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے بینر آویزاں ہیں۔
10
کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار شہلا رضا اپنے حامیوں کے ہمراہ ایک الیکشن آفس کا افتتاح کر رہی ہیں۔
11
مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلسِ عمل کے کارکن کراچی میں ایک انتخابی جلسے میں شریک ہیں۔