کینیڈا میں خون جما دینے والی شدید ترین سردی نے نیاگرا کی مشہور آبشار کو بھی منجمد کر دیا ہے۔ یخ بستہ ہواؤں سے موسم کی شدت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے اور درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے منفی 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ سیاحوں نے نیاگرا آبشار کا یہ نیا روپ دیکھنے کے لیے اس طرف کا رخ کر لیا ہے۔
تصاویر: شدید سردی سے نیاگرا آبشار بھی منجمد

1
کینیڈا اور اس سے متصل امریکہ کی شمالی ریاستیں ان دنوں شدید ترین سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

2
خون جما دینے والی اس شدید ترین سردی نے نیاگرا آبشار کو بھی منجمد کر دیا ہے۔

3
مسلسل سردی کے باعث آبشار اور اس کے ارگرد کا علاقہ مکمل طور پر برف کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

4
نیاگرا کا شمار دنیا کی سب سے بڑی اور خوبصورت ترین آبشاروں میں ہوتا ہے۔