عید قرباں سے قبل کراچی شہر میں روایتی مویشی منڈی سج گئی جس کا شمار خطے کی بڑی منڈیوں میں ہوتا ہے۔ منڈی میں اس سال ایک سے بڑھ کر ایک جانور فروخت کے لیے موجود ہے لیکن مہنگے داموں کے سبب خریدار کم ہیں۔ اس مویشی منڈی کا تصویری احوال ملاحظہ کیجئے:
کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی مویشی منڈی
9
مویشی منڈی کے وی آئی پی بلاک میں اعلیٰ نسل کے جانور موجود ہیں۔
10
جانور کا سودا ہوجانے کے بعد اسے گھر تک لے جانے کا مشکل مرحلہ آتا ہے۔ منڈی میں موجود سوزوکی اور ٹرک والے گاہکوں سے من مانی رقم وصول کر رہے ہیں۔
11
منڈی کے وی آئی پی بلاک میں موجود ایک اعلیٰ نسل کی جوڑی جس کی قیمت 55 لاکھ روپے ہے
12
منڈی میں روشنی اور دیگر سہولتوں کا مناسب انتظام ہے اور یہاں رات کے اوقات میں بھی خریداروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے