.
ہانگ کانگ کی سرحد کے قریب چین کی فوجی مشقیں
ہانگ کانگ میں کئی مہینوں سے جاری مظاہروں سے نمٹنے کے لیے بیجنگ کی جانب سے شینزان بے اسپورٹس سینٹر میں ہزاروں چینی فوجی اہلکاروں نے پڑاؤ ڈال لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد فوجی مشقیں بتایا جارہا ہے مگر تجزیہ کاروں کے مطابق اس پڑاؤ کا مقصد مظاہرین کو منتشر کرنا ہے۔
5
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوجی طاقت کے بجائے اس قسم کے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے پولیس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
6
ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں سے نمٹنے کے پیشِ نظر چینی فوج ایک ہفتے قبل اس مقام پر پہنچ گئی تھی۔
7
چینی فوجی اہلکاروں کی جانب سے اسٹیڈیم میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔