رسائی کے لنکس

موسمِ بہار گزر گیا، پھولوں کے خریدار نہ آئے

کرونا کی عالمی وبا نے جہاں دنیا بھر میں مختلف شعبوں کو بری طرح متاثر کیا ہے وہیں پھولوں کی نرسری کے کام سے وابستہ لوگوں کا روزگار بھی تقریباً ختم ہو گیا ہے۔ کوئٹہ میں پھولوں کی بہت سی نرسریاں ہیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اکا دکا لوگ ہی پھول خریدنے آتے ہیں۔ پھول پودوں کا کاروبار کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ان کے کاروبار پر بہت منفی اثر پڑا ہے اور پھول مرجھا رہے ہیں۔ خریداروں کا انتظار کرتے پھولوں کے کچھ مناظر دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔

XS
SM
MD
LG