پاکستان میں کرونا وائرس کے متاثرین میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ متاثرین کی تعداد 150 سے زائد ہو گئی ہے۔ کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے قرنطینہ مراکز قائم کر دیے گئے ہیں جب کہ لوگوں پر سختی کے ساتھ احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی کوششیں
5
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے دوسرے شہروں کو سفر کرنے والے بیشتر افراد دورانِ سفر چہرے پر ماسک پہنتے ہیں۔ ماسک پہننا وائرس سے بچنے کے لیے اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر میں شامل ہے۔
6
کراچی سے بذریعہ ٹرین سفر کرنے والے مسافروں کا سفر سے پہلے ریلوے اسٹیشن پر ہی جسم کا درجہ حرارت چیک کیا جا رہا ہے۔
7
ٹرینوں اور بسوں میں سفر کرنے کے علاوہ موٹر سائیکلز اور کاروں میں سفر کرنے والے افراد بھی احتیاطی تدابیر کے طور پر ماسک استعمال کر رہے ہیں۔
8
کرونا کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں سنیما ہالز بھی بند کر دیے گئے ہیں۔