دنیا کا کوئی بھی ملک ہو یا شہر، ہر جگہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا جا رہا ہے۔ مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا کے بعد اب دیواروں پر بنے خوبصورت اور رنگ برنگے خاکوں کی مدد سے بھی لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔
دیواریں بھی کہتی ہیں 'کرونا' سے بچیے
1
آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں سڑک سے گزرنے والوں کے لیے جگہ جگہ رنگ برنگے خاکوں سے کرونا وائرس سے آگاہی کا کام لیا جارہا ہے۔ ملک میں تعلیمی ادارے بند ہیں، اجتماعی تقاریب پر پابندی عائد ہے جب کہ ہر جگہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے پر روز دیا جا رہا ہے۔
2
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی کرونا وائرس کے خلاف جنگ کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔
3
سوڈان میں کرونا وائرس سے آگاہی مہم میں ماسک پہننے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ دیوار پر پینٹنگ کا سہارا لے کر لوگوں کو گھروں سے بلاضرورت باہر نہ نکلنے پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔
4
مغربی جرمنی میں نرسوں کو سپر ویمن کہا جانے لگا ہے۔ نرسیں فرنٹ لائن پر کرونا سے نمٹنے کے لیے جاری جنگ میں دن رات مصروفِ عمل ہیں۔