اسرائیل کے شہر تل ابیب کا 'ہیارکون' پارک ان دنوں کرونا کی وبا کے باعث لوگوں سے خالی ہے۔ پارک میں انسانوں کی موجودگی نہ ہونے کے بعد گیدڑوں نے اسے اپنا مسکن بنا لیا ہے۔
تل ابیب کے پبلک پارک پر گیدڑ قابض
5
پارک میں ایک روز کچھ لوگوں نے گیدڑوں کے پاس جا کر اُنہیں کھانے پینے کی اشیا دیں تو وہ پل بھر میں کھڑے ہو گئے اور خیر مقدمی دعوت پر ٹوٹ پڑے۔
6
کرونا وائرس کی وبا پھیلنے سے پہلے گیدڑ اور دوسرے جانور شاذ و نادر ہی کھانے پینے کی تلاش میں عوامی پارک میں آنے کا خطرہ مول لیتے تھے۔
7
انسانوں سے خالی ان پارکس میں اب کھانے پینے کو کچھ نہیں ملتا۔ لہذا یہ خوراک کی تلاش میں دن کے وقت جنگلوں کا رُخ کرتے ہیں اور شام ہوتے ہی اپنا پیٹ بھر کر دوبارہ پارکوں میں آباد ہو جاتے ہیں۔
8
پارک میں آنے والے گیدڑوں کی خوراک کا واحد ذریعہ قریبی جنگل ہی ہیں۔ اُنہیں خوراک کے لیے وہیں لوٹنا پڑتا ہے۔