دنیا بھر میں ان دنوں کرونا وائرس کے متاثرین کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ اس ٹیسٹ سے مرض ہونے کی تصدیق کی جاتی ہے۔ یہ ٹیسٹ کس طرح ہوتے ہیں، تصویروں کی زبانی ملاحظہ کیجیے۔
کرونا وائرس ٹیسٹ کس طرح ہوتا ہے؟
5
اسپین میں پلوں سے گزرنے والے مسافروں کو روک کر ان کے ٹیسٹ کیے گئے۔ یورپ میں اٹلی کے بعد اسپین سب سے زیادہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرا ملک ہے۔
6
جرمنی میں باقاعدہ کرونا وائرس ٹیسٹ ڈرائیو کا اہتمام کیا گیا یعنی سڑکوں سے گزرنے والی گاڑیوں میں موجود تمام افراد کو باری باری ٹیسٹ کیا گیا۔
7
افریقی ملک کانگو میں وزارت صحت کے حکام نے کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے بھی جمع کیے۔
8
ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں عام متاثرین کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کا بھی احتیاط کے طور پر ٹیسٹ ہوا۔