رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:52 12.3.2020

کرونا وائرس کا خطرہ، جنیوا کا سالانہ آٹو شو منسوخ

سوئٹزرلینڈز کی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر تمام بڑی سطح کی تقریبات پر فوری پابندی کے اعلان کے بعد جنیوا میں ہونے والا آٹو شو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

جنیوا میں پانچ سے پندرہ مارچ تک بین الاقوامی آٹو شو منعقد ہوتا ہے جس میں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں۔ اس تقریب کی وجہ سے سوئس حکومت کو دو سو سے ڈھائی سو ملین سوئس فرانکس کی آمدنی ہوتی ہے۔

سوئٹزرلینڈز میں اب تک کرونا وائرس کے 15 مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔اس ملک کی سرحدیں اٹلی کے ساتھ ملتی ہیں جہاں کرونا وائرس کا شدید حملہ رپورٹ کیا گیا ہے۔ وہاں مریضوں کی تعداد 11 سو سے زیادہ بتائی جا رہی ہے جب کہ 29 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

15:48 12.3.2020

ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی، ہلاکتیں 54 ہو گئیں

ایران کی وزارتِ صحت نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے نئی ہلاکتوں کے بعد ملک میں اس وبا کے نتیجے میں اب تک 54 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 978 تک پہنچ گئی ہے۔

15:47 12.3.2020

کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ہاتھ دھونے کا صحیح اور مؤثر طریقہ

بخار، خشک کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کرونا وائرس کی ابتدائی علامات ہیں۔ اب تک اس وائرس کا شافی علاج سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کوئی ویکسین۔ تاہم حفاظتی تدبیر کے طور پر ہاتھ صاف رکھ کر کرونا وائرس کی وبا سے بڑی حد تک بچا جا سکتا ہے۔ ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ فائزہ بخاری سے جانتے ہیں۔

کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ہاتھ دھونے کا صحیح اور مؤثر طریقہ
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:28 0:00

15:42 12.3.2020

چین: کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں پھر تیزی، 573 نئے کیسز رپورٹ

چین میں کرونا وائرس کے 573 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر تیزی آ گئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران رپورٹ ہونے والی یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

دسمبر 2019 سے چین کے وسطیٰ شہر ووہان سے دریافت ہونے والے اس وائرس سے اب تک دنیا بھر میں تقریباً تین ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ ایک لاکھ سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG