رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:22 12.3.2020

'ایران سے ایک ہزار زائرین کی بیک وقت واپسی سے مشکل ہو سکتی ہے'

گلگت بلتستان سے ہر سال سیکڑوں زائرین ایران جاتے ہیں۔ ایران سے حال ہی میں واپس آنے والے گلگت کے تین افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد وزیرِ اعلیٰ حفیظ الرّحمٰن کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے تقریباً ایک ہزار رہائشی اب بھی ایران میں موجود ہیں۔ ان کی بیک وقت واپسی سے مشکلات ہو سکتی ہیں۔

'ایران سے ایک ہزار زائرین کی بیک وقت واپسی سے مشکل ہو سکتی ہے'
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:30 0:00

16:20 12.3.2020

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی کوششیں

چین میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد اور اموات دونوں کمی آ رہی ہے لیکن اب تک 2943 افراد کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ کرونا وائرس سے اب تک چین سمیت دنیا کے 80 ممالک کے شہری متاثر ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی کوششیں

​کرونا وائرس سے اٹلی میں اب تک 79، ایران میں 77، جنوبی کوریا میں 28 اور جاپان میں 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ بدھ کو عراق میں بھی پلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
1/9 ​کرونا وائرس سے اٹلی میں اب تک 79، ایران میں 77، جنوبی کوریا میں 28 اور جاپان میں 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ بدھ کو عراق میں بھی پلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
مزید Show less
اٹلی میں وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 79 تک جا پہنچی ہے، جو چین میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ اٹلی میں جگہ جگہ طبی کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ مریضوں کا علاج آسانی سے ہوسکے۔
2/9 اٹلی میں وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 79 تک جا پہنچی ہے، جو چین میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ اٹلی میں جگہ جگہ طبی کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ مریضوں کا علاج آسانی سے ہوسکے۔
مزید Show less
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق منگل کو کرونا وائرس کے 119 نئے کیسز سامنے آئے جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 125 کیسز کم ہیں۔ کمیشن کے مطابق کیسز میں کمی کا رجحان فروری کے وسط سے سامنے آیا ہے۔
3/9 چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق منگل کو کرونا وائرس کے 119 نئے کیسز سامنے آئے جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 125 کیسز کم ہیں۔ کمیشن کے مطابق کیسز میں کمی کا رجحان فروری کے وسط سے سامنے آیا ہے۔
مزید Show less
کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اب بھی دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر ماسک کی خریداری جاری ہے۔ اسٹورز کے علاوہ اب ماسک سڑکوں کے کنارے واقع اسٹالز پر بھی فروخت کیے جارہے ہیں۔
4/9 کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اب بھی دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر ماسک کی خریداری جاری ہے۔ اسٹورز کے علاوہ اب ماسک سڑکوں کے کنارے واقع اسٹالز پر بھی فروخت کیے جارہے ہیں۔
مزید Show less
یونان میں سڑکوں پر گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کو جگہ جگہ روک کر معائنہ کیا جا رہا ہے، ان کی جسمانی حرارت نوٹ کی جارہی ہے۔
5/9 یونان میں سڑکوں پر گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کو جگہ جگہ روک کر معائنہ کیا جا رہا ہے، ان کی جسمانی حرارت نوٹ کی جارہی ہے۔
مزید Show less
بینکاک کی اسکائی ٹرین میں سفر کرنے والوں کے لیے ماسک لگانے لازمی قرار دیا گیا ہے جس کا مقصد وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

6/9 بینکاک کی اسکائی ٹرین میں سفر کرنے والوں کے لیے ماسک لگانے لازمی قرار دیا گیا ہے جس کا مقصد وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

مزید Show less
ایران میں بھی کرونا سے اب تک 77 اموات ہوچکی ہیں۔ چین اور اٹلی کے بعد ایران میں ہلاکتوں کے لحاظ سے تیسرا نمبر ہے۔
7/9 ایران میں بھی کرونا سے اب تک 77 اموات ہوچکی ہیں۔ چین اور اٹلی کے بعد ایران میں ہلاکتوں کے لحاظ سے تیسرا نمبر ہے۔
مزید Show less
پاکستان میں بھی اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 5 افراد کی تصدیق ہوچکی ہے۔
8/9 پاکستان میں بھی اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 5 افراد کی تصدیق ہوچکی ہے۔
مزید Show less
جنوبی کوریا میں  516 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ سیکڑوں متاثرین اسپتالوں میں بستر خالی ہونے کے منتظر ہیں۔ نئے کیسز کے بعد جنوبی کوریا میں متاثرہ افراد کی تعداد 5328 ہو گئی ہے۔
9/9 جنوبی کوریا میں  516 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ سیکڑوں متاثرین اسپتالوں میں بستر خالی ہونے کے منتظر ہیں۔ نئے کیسز کے بعد جنوبی کوریا میں متاثرہ افراد کی تعداد 5328 ہو گئی ہے۔
مزید Show less
Previous slide
Next slide

16:19 12.3.2020

کرونا وائرس: ورلڈ بینک کا 12 ارب ڈالر جاری کرنے کا اعلان

کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے عالمی معیشت کو نقصان کے خدشے کے پیشِ نظر عالمی بینک نے 12 ارب ڈالر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ادارے کے مطابق اس رقم کو مختلف ممالک کرونا وائرس کے باعث معاشی نقصانات کے ازالے کے لیے استعمال کریں گے۔

کرونا وائرس کے دُنیا کے درجنوں ممالک میں پھیلاؤ کے باعث سیاحت، فضائی سفر اور دیگر صنعتوں کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

اقتصادی ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ اگر صورتِ حال اسی طرح برقرار رہی تو عالمی معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث حفاظتی سامان کی قلت کے علاوہ مذکورہ سامان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

16:18 12.3.2020

چین کے بعد اٹلی میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات

چین کے بعد اٹلی دوسرا ایسا ملک بن گیا ہے جہاں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق چین میں کرونا وائرس سے اب تک 2943 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ اٹلی میں اب تک 79، ایران میں 77، جنوبی کوریا میں 28 اورجاپان میں 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بدھ کو بھارت میں موجود اٹلی کے 18 شہریوں میں بھی کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 21 اطالوی سیاحوں کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG