رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:36 12.3.2020

کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے امریکہ میں انتخابات متاثر ہونے کا خدشہ

کرونا وائرس کا خطرہ امریکہ میں ایک سیاسی مسئلے کے طور پر سامنے آ چکا ہے، جس میں ڈیموکریٹ ارکان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں اور ایک ایسی ممکنہ وبا سے نمٹنے کی ان کی صلاحیت پر سوال اٹھا رہے ہیں جو امریکی معیشت کو متاثر کر رہی ہے۔

یہ خدشات موجود ہیں کہ اس وائرس کے پھیلاؤ سے انتخابی ریلیوں، سیاسی کنونشنز، حتیٰ کہ ووٹنگ کے مقامات پر عوامی اجتماعات محدود ہونے سے خود انتخابی عمل متاثر ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ امریکہ میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے اپنے طریقے کا دفاع کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ اس وبا کے آغاز سے، میری انتظامیہ نے شہریوں کے تحفظ کے لیے تاریخ کی سب سے بھرپور کارروائی کی ہے۔

لیکن، نقاد کہتے ہیں کہ صدر ٹرمپ کے سابقہ بیانات نے بحران سے نمٹنے کے ان کے اقدام کے اثرات کو کم کر دیا ہے، جب کہ وہ ڈیموکریٹس پر یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ سیاسی مفاد کے لیے خوف پھیلا رہے ہیں۔

16:35 12.3.2020

کرونا وائرس کرنسی نوٹوں سے بھی لگ سکتا ہے

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کرنسی نوٹوں کی سطح پر کئی دن تک موجود رہ سکتا ہے اور انہیں استعمال کرنے والے افراد کو بھی منتقل ہو سکتا ہے۔

کھانستے یا چھینکتے ہوئے اگر چھینٹے کرنسی نوٹ کو لگ جائیں تو ان کرنسی نوٹوں کی سطح پر کرونا وائرس موجود رہ سکتا ہے اور تبادلے کے دوران یہ دوسرے افراد کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

اخبار ڈیلی ٹیلی گراف سے بات کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو کرونا وائرس کی وبا کے دوران کم سے کم کرنسی نوٹس کا استعمال کرنا چاہئیں اور زیادہ سے زیادہ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ یا آن لائین خریداری پر انحصار کرنا چاہیئے۔

اگر نوٹوں کو استعمال کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ ہو تو استعمال کے فوری بعد ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھو لینا چاہئے۔

16:34 12.3.2020

کرونا وائرس کے پیشِ نظر خانۂ کعبہ میں خصوصی انتظامات

کرونا وائرس کے پیشِ نظر خانۂ کعبہ کے گرد خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ صحنِ کعبہ کو نمازیوں اور طواف کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے جب کہ عمرہ کرنے پر بھی پابندی ہے۔ خانہ کعبہ میں لاکھوں افراد نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے آتے ہیں۔ لیکن آج نمازیوں کی تعداد بھی معمول سے کم تھی۔

کرونا وائرس کے پیشِ نظر خانۂ کعبہ میں خصوصی انتظامات
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:14 0:00

16:33 12.3.2020

چین میں کرونا وائرس سے شرح اموات میں کمی، امریکہ اور یورپ میں اضافہ

چین میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ اس کے برعکس امریکہ، یورپ اور ایشیا کے بعض متاثرہ ملکوں میں وائرس سے ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

کرونا وائرس نے جہاں عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے وہیں اسکولوں کی بندش کے لگ بھگ 30 کروڑ بچے تعلیم کے حصول سے دور ہیں۔

امریکہ میں ریاست واشنگٹن کے بعد کرونا وائرس دیگر ریاستوں میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ریاست میری لینڈ میں بھی کرونا وائرس کے تین کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ امریکہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 12 تک پہنچ چکی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG