رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

19:02 13.3.2020

کرونا وائرس: دو کروڑ ماسک پاکستان سے چین کس نے بھجوائے؟

پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث مشکل صورتِ حال اور ماسک کی قلت کے باوجود دو کروڑ ماسک چین بھجوانے کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ینگ فارمسسٹ ایسوسی ایشن نے ماسک کی برآمدگی کا الزام معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کے عہدے داران پر عائد کیا ہے۔

وزارتِ صحت کے ترجمان کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ فیس ماسک کی اسمگلنگ کا بے بنیاد الزام لگایا جا رہا ہے۔ الزام لگانے والے ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کے خلاف عدالتوں میں ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت مقدمات چل رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے پہلے مریض کی تشخیص کے ساتھ ہی ملک بھر میں فیس ماسک کی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی اور مختلف میڈیکل اسٹورز پر 20 روپے والا ماسک 200 روپے تک فروخت ہوتا رہا تھا۔

18:05 13.3.2020

شمالی کوریا کی فوج لاک ڈاؤن میں؟

شمالی کوریا کے رہنما ایک تقریب میں شریک ہیں۔ فوجی افسران نے ماسک پہن رکھے ہیں۔
شمالی کوریا کے رہنما ایک تقریب میں شریک ہیں۔ فوجی افسران نے ماسک پہن رکھے ہیں۔

جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فوج کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہ ہونے کے باوجود شمالی کوریا کی فوج لاک ڈاؤن میں ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق جنرل رابرٹ ابرام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ 30 دن سے شمالی کوریا کی فوج لاک ڈاؤن میں ہے۔ گزشتہ 24 روز سے اُن کے کسی جنگی طیارے نے پرواز نے نہیں کی۔

البتہ ایک تصویر میں شمالی کوریا کے رہنما کو دیکھا جا سکتا ہے۔ جنہیں ماسک پہنے فوجی افسران بریفنگ دے رہے ہیں۔

شمالی کوریا، چین اور جنوبی کوریا کے درمیان واقع ہے۔ تاحال وہاں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ البتہ شمالی کوریا کے حکام نے حفاظتی اقدامات سخت کر رکھے ہیں۔

17:17 13.3.2020

کرونا وائرس: شائقین کے بغیر کھیلوں کے مقابلے

کرونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا گیا۔ میچ کے دوران تماشائیوں کی نشستیں خالی تھیں۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔ عالمی سطح پر کئی بڑے ایونٹس منسوخ یا ملتوی کر دیے گئے ہیں اور جو ایونٹس اب بھی ہو رہے ہیں ان میں تماشائیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔

کرونا وائرس: شائقین کے بغیر کھیلوں کے مقابلے

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جہاں تماشائیوں کو آنے کی اجازت نہیں تھی۔  
1/8 آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جہاں تماشائیوں کو آنے کی اجازت نہیں تھی۔  
آسٹریلوی حکومت نے کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد عوامی اجتماع پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس پابندی کی وجہ سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں کوئی تماشائی موجود نہیں تھا۔ 
2/8 آسٹریلوی حکومت نے کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد عوامی اجتماع پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس پابندی کی وجہ سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں کوئی تماشائی موجود نہیں تھا۔ 
کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر فٹ بال، کرکٹ، رگبی، ٹینس سمیت کئی کھیل منسوخ یا ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
3/8 کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر فٹ بال، کرکٹ، رگبی، ٹینس سمیت کئی کھیل منسوخ یا ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 71 رنز سے شکست دے دی ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 41 اوورز میں 187 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ 
4/8 آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 71 رنز سے شکست دے دی ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 41 اوورز میں 187 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ 
آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
5/8 آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ تماشائیوں کی آوازوں کی گونج کے بغیر کھیلا گیا۔ 
6/8 آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ تماشائیوں کی آوازوں کی گونج کے بغیر کھیلا گیا۔ 
کرونا وائرس کے باعث کھیلوں کی دیگر سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ امریکہ میں باسکٹ بال سمیت کھیلوں کے متعدد مقابلے ملتوی یا منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
7/8 کرونا وائرس کے باعث کھیلوں کی دیگر سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ امریکہ میں باسکٹ بال سمیت کھیلوں کے متعدد مقابلے ملتوی یا منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
یورپ میں فٹ بال کی مختلف لیگز کے میچز بھی متاثر ہوئے ہیں۔ بعض میچز شائقین کے بغیر منعقد کرائے گئے۔
8/8 یورپ میں فٹ بال کی مختلف لیگز کے میچز بھی متاثر ہوئے ہیں۔ بعض میچز شائقین کے بغیر منعقد کرائے گئے۔
Previous slide
Next slide

16:52 13.3.2020

پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی

پاکستان کرکٹ بورڈ کرونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔ (فائل فوٹو)
پاکستان کرکٹ بورڈ کرونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔ (فائل فوٹو)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔ پلے آف اور ایلیمنیٹر میچز کے بجائے ایونٹ میں اب سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے نئے شیڈول کے مطابق دونوں سیمی فائنلز 17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ٹیم اب ایونٹ کی چوتھی بہترین ٹیم سے مدِ مقابل آئے گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری اور تیسری پوزیشنز پر آنے والی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو شام سات بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG