پاکستان نے چمن سرحد کھول دی
پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحدی گزر گاہ چمن کو سامان کی ترسیل کے لیے کھول دیا ہے۔ کرونا وائرس کے باعث یہ سرحد کئی روز سے بند تھی۔ بارڈر بند ہونے سے دونوں اطراف اشیائے خور و نوش اور دیگر سامان لانے والے سیکڑوں ٹرک پھنس گئے تھے۔
پروازوں کی منسوخی سے پاکستانی مسافر مشکلات ک شکار
کرونا وائرس کے باعث کئی ممالک نے فضائی سروس معطل کر دی ہے ایسے میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صورت حال واضح نہ ہونے سے مختلف ممالک میں پھنس جانے والے افراد مالی طور پر بھی مشکل کا سامنا کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات بتا رہی ہیں وائس آف امریکہ کی نمائندہ گیتی آرا
حکومتِ سندھ کا کرونا ایمرجنسی فنڈ قائم کرنے کا اعلان
سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس فنڈ کے قیام کا مقصد یومیہ کمانے والوں کی مدد کرنا بتایا گیا ہے۔
بلوچستان میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوج کی مدد طلب
بلوچستان میں صوبائی حکومت نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاک فوج کی مدد طلب کر لی ہے۔
صوبائی حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو سول اختیارات دینے کے لیے مرکز کو خط ارسال کیا ہے۔
خط کے مطابق صوبے بھر میں ایمرجنسی کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوج کو سول اختیارات حاصل ہوں گے۔