پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا کا کہنا ہے کہ مردان کی یونین کونسل منگا میں 46 افراد کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 39 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ چار ٹیسٹ مسترد کیے گئے۔
لاہور میں لاک ڈاؤن: کوئی مطمئن، کوئی ناراض
ایران کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ہے: امریکہ
امریکہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ متعدد ملکوں میں کرونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار ہے۔ امریکی عہدیداروں کے مطابق، اس بارے میں بہت سے شواہد ملے ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق یہ خدشات ہیں کہ ایران مشرق وسطیٰ میں اس وائرس کو پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کم از کم پانچ ایسی مثالیں موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کرونا وائرس کا پہلا کیس براہِ راست ایران سے وارد ہوا۔
افغانستان کے حالیہ دورے میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ یہ وائرس جسے انھوں نے ووہان وائرس کا نام دیا، مہلک ہے اور ایران کی حکومت اس میں برابر کی ذمہ دار ہے۔
پومپیو نے اپنے بیان میں الزام لگایا تھا کہ ایرانی حکومت اپنے عوام اور دنیا سے بدستور جھوٹ بول رہی ہے۔ اور اس نے ایرانی عوام اور دنیا بھر کے لوگوں کو بڑے خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔
نیویارک کے شہریوں کو قرنطینہ میں رہنے کا حکم
امریکہ کا شہر نیویارک کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اس وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ حکام نے نیویارک کے مکینوں کو 14 روز کے لیے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے قائم ٹاسک فورس کے رکن ڈیبورا برکس نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ نیویارک کا ہر شہری خود کو 14 روز کے لیے قرنطینہ میں رکھے۔
ڈیبورا برکس نے مزید کہا کہ نیویارک میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے بعد یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔
کرونا وائرس سے نیویارک میں اب تک 131 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 2200 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 525 کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔