رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:52 25.3.2020

اسلام آباد کی نجی یورنیورسٹی سیل

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ایک نجی یونیورسٹی کو سیل کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی نجی جامعہ میں لاک ڈاؤن اور تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود طلبہ اور یونیورسٹی کا عملہ موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم پر یونیورسٹی کو سیل کیا گیا ہے۔

پولیس کی کارروائی کے وقت بھی لیب میں استاتذہ طلبہ کو لیکچرز دے رہے ہیں۔

14:47 25.3.2020

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ لیکن یہ مہلک وبا اسی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لوگوں کا ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنا اور سماجی رابطوں میں دوری اختیار کرنا بہت اہم ہے۔ لہٰذا دنیا بھر میں لوگ ایک دوسرے سے ملنے میں احتیاط برت رہے ہیں اور عوامی مقامات پر لوگوں سے فاصلہ رکھ رہے ہیں۔

فاصلہ برقرار رکھیں، ورنہ کرونا ہو جائے گا

بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک سپر اسٹور کے باہر لوگ قطار میں کھڑے ہیں۔ فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے سفید چاک سے دائرے بنائے گئے ہیں۔
1/12 بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک سپر اسٹور کے باہر لوگ قطار میں کھڑے ہیں۔ فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے سفید چاک سے دائرے بنائے گئے ہیں۔
مزید Show less
برطانیہ میں دو خواتین ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھ کر محو گفتگو ہیں۔
2/12 برطانیہ میں دو خواتین ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھ کر محو گفتگو ہیں۔
مزید Show less
بھارتی ریاست ہریانہ میں لوگ چاک سے بنے دائروں میں کھڑے ہو کر اپنی باری آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔<br />
&nbsp;
3/12 بھارتی ریاست ہریانہ میں لوگ چاک سے بنے دائروں میں کھڑے ہو کر اپنی باری آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
 
مزید Show less
​بھارت میں کرونا وائرس کے 500 سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو چکی ہے۔ حکومت نے احتیاطی اقدامات کے تحت لوگوں کو فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایات کی ہیں۔
4/12 ​بھارت میں کرونا وائرس کے 500 سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو چکی ہے۔ حکومت نے احتیاطی اقدامات کے تحت لوگوں کو فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایات کی ہیں۔
مزید Show less
بھارت کے شہر ممبئی میں بھی لوگ فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔
5/12 بھارت کے شہر ممبئی میں بھی لوگ فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔
مزید Show less
امریکی ریاست مشی گن کے ایک ریستوران میں لوگ ایک دوسرے سے فاصلے پر کھڑے ہیں۔
6/12 امریکی ریاست مشی گن کے ایک ریستوران میں لوگ ایک دوسرے سے فاصلے پر کھڑے ہیں۔
مزید Show less
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں بیٹھنے کی جگہوں پر فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے نشانات لگا دیے گئے ہیں۔
7/12 تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں بیٹھنے کی جگہوں پر فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے نشانات لگا دیے گئے ہیں۔
مزید Show less
جن کرسیوں پر ضرب کا نشان لگایا گیا ہے ان پر بیٹھنے سے منع کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کے درمیان فاصلہ قائم رہے۔
8/12 جن کرسیوں پر ضرب کا نشان لگایا گیا ہے ان پر بیٹھنے سے منع کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کے درمیان فاصلہ قائم رہے۔
مزید Show less
برطانیہ کے ایک ساحل پر دو خواتین ایک دوسرے سے فاصلہ قائم رکھے ہوئے ہیں۔
9/12 برطانیہ کے ایک ساحل پر دو خواتین ایک دوسرے سے فاصلہ قائم رکھے ہوئے ہیں۔
مزید Show less
انڈونیشیا میں لوگ نماز کی ادائیگی کے دوران بھی ایک دوسرے سے فاصلہ رکھ رہے ہیں۔
10/12 انڈونیشیا میں لوگ نماز کی ادائیگی کے دوران بھی ایک دوسرے سے فاصلہ رکھ رہے ہیں۔
مزید Show less
آسٹریلیا کے پارلیمان میں تمام سینیٹرز ایک دوسرے سے فاصلہ قائم رکھے ہوئے ہیں۔
11/12 آسٹریلیا کے پارلیمان میں تمام سینیٹرز ایک دوسرے سے فاصلہ قائم رکھے ہوئے ہیں۔
مزید Show less
انڈونیشیا میں ایک ٹرین میں سفر کرنے والے مسافر ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھے ہیں۔ جن جگہوں پر نشانات لگائے گئے ہیں وہاں بیٹھنا منع ہے تاکہ لوگوں کے درمیان فاصلہ برقرار رہے۔
12/12 انڈونیشیا میں ایک ٹرین میں سفر کرنے والے مسافر ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھے ہیں۔ جن جگہوں پر نشانات لگائے گئے ہیں وہاں بیٹھنا منع ہے تاکہ لوگوں کے درمیان فاصلہ برقرار رہے۔
مزید Show less
Previous slide
Next slide

14:06 25.3.2020

پاکستان کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے مطابق جہلم میں 14 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

14:04 25.3.2020

بھارت میں دکانوں کے باہر گاہکوں کے درمیان فاصلے کے لیے خصوصی انتظام

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔
بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

بھارت میں کرونا وائرس سے اب تک 10 افراد ہلاک اور 500 سے زائد متاثر ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں 21 روز کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق بدھ سے ہو گیا ہے۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے لوگوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔ لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد لوگوں نے اشیا خور و نوش کی دکانوں کی جانب رخ کر لیا ہے جہاں لوگوں کے درمیان فاصلہ رکھنے کے لیے دائرے بنائے گئے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG