رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

17:13 25.3.2020

اسلام آباد: کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد سخت احتیاطی اقدامات

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اسلام آباد میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں کرونا وائرس کے متعدد کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد انتظامیہ نے احتیاطی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے سبب سڑکیں سنسان، دکانیں اور بازار بند ہیں۔

16:59 25.3.2020

بھارت میں لاک ڈاؤن کا پہلا روز

بھارت میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 562 ہو گئی ہے۔
بھارت میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 562 ہو گئی ہے۔

بھارت میں 21 روزہ کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا آج پہلا دن ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے 130 کروڑ افراد گھروں میں قید ہیں۔

ملک کی مختلف ریاستوں میں سڑکیں ویران ہیں۔ صرف اشیائے ضروریہ یا طبی عملے کو لے جانے والی گاڑیاں ہی سڑکوں پر نظر آ رہی ہیں۔ لازمی اشیا کی دکانوں کے علاوہ تمام قسم کی دکانیں اور کاروبار بند ہے۔

مرکزی وزارتِ داخلہ نے تمام ریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ غذائی اجناس کی کمی کی افواہ کو روکیں۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز مرکزی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع کی ایک تصویر بھی جاری کی گئی جس میں وزیرِ اعظم اور تمام کابینہ ارکان ایک دوسرے سے فاصلہ قائم رکھے ہوئے ہیں۔

بھارت میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 562 ہو گئی ہے جبکہ تمل ناڈو میں ایک 54 سالہ شخص کی ہلاکت کے ساتھ کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

16:58 25.3.2020

کرونا وائرس کس سطح پر کتنی دیر زندہ رہ سکتا ہے؟

16:51 25.3.2020

مردان: منگاہ کے علاقے میں سات ہزار گھر قرنطینہ مراکز میں تبدیل

(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

مردان کی ضلعی انتظامیہ یونین کونسل منگاہ میں 18 مارچ سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ لگ بھگ سات ہزار گھروں کو مکمل طور پر قرنطینہ مراکز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

مردان کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جس میں محکمۂ صحت، قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے 'پی ڈی ایم اے'، پولیس اور دیگر اداروں کے نمائندے شب و روز موجود ہوتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے ایک عہدے دار صنوبر خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ منگاہ کی پوری آبادی کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

یونین کونسل کے 50 سے زائد افراد کو قرنطینہ مراکز میں بھی رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ منگاہ میں گزشتہ ہفتے کرونا وائرس سے ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔ اس کے بعد سے پوری یونین کونسل میں سخت احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG