پنجاب میں ٹیلی میڈیسن سینٹرز کا قیام
کرونا وائرس کو روکنے کے لیے پنجاب بھر کے اسپتالوں میں او پی ڈی سروسز کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ ٹیلی میڈیسن سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ ٹیلی میڈیسن سینٹر کس طرح کام کرتے ہیں اور مریضوں کو کیسے رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے؟ ضیا الرحمان کی رپورٹ
فرانس میں مزید 1120، امریکہ میں 857 ہلاکتیں
امریکہ اور فرانس میں مسلسل دو روز سے کرونا وائرس سے ایک ہزار سے زیادہ افراد کا انتقال ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں 24 یومیہ اموات کی تعداد پانچ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق، 204 ملکوں اور خود مختار علاقوں میں عالمگیر وبا کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 87 ہزار اور ہلاکتوں کی تعداد 58 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
جمعے کو فرانس میں 1120، امریکہ میں سہہ پہر تک 857، اٹلی میں 766، برطانیہ میں 684، اسپین میں 661، نیدرلینڈز میں 148، ایران میں 134، بیلجیم میں 132 اور جرمنی میں 127 افراد ہلاک ہوئے۔ ترکی میں 69، سوئزرلینڈ میں 55 اور سویڈن میں 50 اموات ہوئیں۔
اب تک 10 ملکوں میں اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔
اٹلی میں 14681، اسپین میں 11009، امریکہ میں 6927، فرانس میں 6507، برطانیہ میں 3605، چین میں 3322، ایران میں 3294، نیدرلینڈز میں 1487، جرمنی میں 1234 اور بیلجیم میں 1143 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دہلی کے غریبوں پر کرونا وائرس کے اثرات
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھارت میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس سے غریب طبقہ اور دیہاڑی دار مزدور سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ بھارتی دارالحکومت نئى دہلی میں کیا صورتحال ہے؟ رتل جوشی کی رپورٹ
کرونا وائرس نے انتخابی مہم کے طور طریقے بدل دیے
امریکہ میں اس سال نومبر میں انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے حکومتیں سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایات دے رہی ہیں جس نے انتخابی مہم کے طریقوں کو بدل دیا ہے۔ خاص طور پر ان امیدواروں کی مہم میں تبدیلی آئی ہے جو صدارتی نامزدگی کے خواہش مند ہیں۔