ترکی میں لاک ڈاون کا امکان
ترکی ان ممالک میں شامل ہے جہاں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
ملک کا سب سے بڑا شہر استنبول وبا کا مرکز بنا ہوا ہے۔ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کے مطالبات بڑھتے جا رہے ہیں۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا اصرار ہے کہ ترکی کی معیشت کا پہیہ چلتے رہنا چاہیے۔
صدر کے اس اصرار پر بعض کاروباری لوگ بھی پریشان ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن ضروری ہے۔
استنبول شہر کے میئر اکرم اماموگولو نے بھی یہ کہتے ہوئے استنبول کو مکمل طور سے بند کرنے کے لیے کہا کہ شہر کی سڑکوں پر اب بھی بہت زیادہ تعداد میں لوگ موجود ہیں۔
- By عمر فاروق
پشاور میں سماجی دوری پر کہاں تک عمل ہو رہا ہے؟
رواں ماہ کا آغاز ہوتے ہی تنخواہ دار طبقے نے بینکوں کا رُخ کر لیا ہے جس سے بینکوں کے سامنے رش لگا ہوا ہے۔ ایسے میں کوئی بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات پر عمل کرتا دکھائی نہیں دے رہا۔ مزید جانتے ہیں پشاور سے عمر فاروق کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں