رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

19:27 8.4.2020

پاکستان میں امدادی رقوم کی تقسیم جمعرات سے شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اپریل کے آخر تک کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ آئندہ دو ہفتوں میں 144 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کرونا وبا جیسے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہم بہت بڑے مسئلے سے بچ سکتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جتنے زیادہ لوگ جمع ہوں گے بیماری اتنی تیزی سے پھیلے گی، جنہیں بیماری لگ گئی ان میں سے 85 فی صد لوگوں کو خاص فرق نہیں پڑے گا۔ وہ اسپتال جائے بغیر ٹھیک ہو جائیں گے۔

عمران خان بولے کہ ایس ایم ایس کیش پروگرام میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہو رہی۔ ایس ایم ایس کے ذریعے لوگوں کی رجسٹریشن ہو گی۔ فی خاندان 12 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تین ہفتے پہلے ہم نے لاک ڈاوَن کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان میں پانچ کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔ لاک ڈاؤن سے یہ طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ لہذٰا 14 اپریل سے تعمیراتی شعبہ کھول رہے ہیں۔

19:11 8.4.2020

بھارت میں لاک ڈاؤں میں مزید توسیع کا عندیہ

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کو اچانک ختم کرنا ممکن نہیں ہے۔ لہذٰا اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ بدھ کو بھارت کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ویڈیو مشاورت کے بعد بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر پابندیاں فوری طور پر ہٹانا ممکن نہیں ہو گا۔

بھارت میں 21 روزہ لاک ڈاؤن کی مدت 14 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔ ملک میں کرونا وائرس سے اب تک 149 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ جن میں سے 35 ہلاکتیں گزشتہ 24 گھنٹے میں ہوئی ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے اینٹی ملیریا دوا، ہائڈروکسی کلوروکوئن، کی سپلائی کی ہامی بھرنے کے بعد، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو عظیم اور واقعی اچھا دوست قرار دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی ریاست گجرات کی تین دوا ساز فیکٹریوں سے دواؤں کی بڑی کھیپ جلد امریکہ پہنچ رہی ہے۔

سینئر کانگریس رہنما ششی تھرور نے اس معاملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے صدر ٹرمپ سے کہا ہے کہ بھارت بغیر کسی غرض کے دوا کی سپلائی پر راضی ہوا ہے۔ لہذٰا اگر امریکی لیبارٹری میں کرونا وائرس کی ویکسین تیار ہو جائے تو امریکہ کو اسے بھارت بھجوا کر احسان کا بدلہ چکانا چاہیے۔

18:52 8.4.2020

پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کے ویزوں میں 30 اپریل تک توسیع

پاکستان کی وزارتِ داخلہ نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تمام غیر ملکی افراد کے ویزوں میں 30 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اس حوالے سے ایک نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لوگوں کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا۔

18:29 8.4.2020

کوئٹہ میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی

کرونا وائرس کے باعث کوئٹہ میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید سختی کر دی گئی ہے۔ شہر میں صبح چھ بجے سے دوپہر تین بجے تک مکمل لاک ڈاؤن رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG