رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:15 13.4.2020

'نہ کوئی ٹرین آتی ہے، نہ کچھ ملتا ہے'

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پاکستان ریلوے نے متعدد ٹرینیں بند کر دی ہیں۔مسافروں کی آمد و رفت کم ہونے سے قُلی شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ قلیوں کے مطابق اُنہیں کسی بھی ذریعے سے آمدنی کی امید نہیں ہے۔

'نہ کوئی ٹرین آتی ہے، نہ کچھ ملتا ہے'
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:36 0:00
13:13 13.4.2020

امریکی یونیورسٹی میں کرونا وائرس ویکسین کے تجربات

امریکہ کی پٹس برگ یونیورسٹی کے میڈیکل سینٹر میں کرونا وائرس کی نئى ممکنہ ویکسین کے جانوروں پر تجربات کیے گئے۔ اب انسانوں پر کلینیکل ٹرائلز جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔ صبا شاہ خان کی رپورٹ

امریکی یونیورسٹی میں کرونا وائرس ویکسین کے تجربات
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:50 0:00
13:08 13.4.2020

احساس پروگرام کے تحت پیسوں کی تقسیم، سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت نظرانداز

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں احساس پروگرام کے تحت پیسوں کی تقسیم کے لیے خواتین مقررہ مقامات پر جمع ہیں۔

پیسوں کی تقسیم کے حوالے سے مقررہ مقامات پر سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایات کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو تین ماہ کے لیے 12000 روپے دیے جا رہے ہیں۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے طبی ماہرین لوگوں کو ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ رکھنے کی تجویز دے رہے ہیں۔

12:58 13.4.2020

پنجاب میں کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کو گھر جانے کی اجازت

پنجاب میں محکمہ داخلہ نے کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کو گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ جس کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

قرنطینہ میں 14 دن مکمل کرنے اور ٹیسٹ منفی آنے والوں کو اپنے اپنے صوبوں میں جانے کے لیے پرفارمہ جاری کیا جائے گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG