رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:42 24.4.2020

دنیا کے مختلف ملکوں میں جمعے کو پہلا روزہ، بڑے اجتماعات پر پابندی

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، امریکہ اور کینیڈا میں جمعے کو پہلا روزہ ہے جب کہ پاکستان سمیت ایشیا کے دیگر ملکوں میں ہفتے کو پہلا روزہ ہو گا۔

خلیجی ملک مصر، کویت، بحرین اور متحدہ عرب امارات میں آج پہلا روزہ ہے۔ عراق، فلسطین، یمن اور لیبیا میں بھی جمعے کو پہلا روزہ رکھا گیا۔

ملائیشیا، سنگاپور، انڈونیشیا اور فلپائن کی حکومتوں نے بھی جمعرات کی شب چاند کی رویت کا اعلان کیا تھا جہاں نمازِ تراویح کے محدود اجتماعات کے بعد جمعے کو پہلا روز رکھا گیا۔

یورپی ممالک اور امریکہ میں مقیم بیشتر مسلمان سعودی عرب کی تقلید میں رمضان اور عیدین کا تعین کرتے ہیں۔ اس لیے برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ میں زیادہ تر مسلمانوں کے لیے جمعے کو پہلا روزہ ہے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کی وجہ سے ماہِ رمضان کے دوران سرگرمیاں محدود رکھنے کے اعلانات پہلے ہی کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

14:09 24.4.2020

مساجد میں تین سے پانچ افراد تراویح پڑھ سکیں گے: وزیر اعلٰی سندھ

پاکستان کے صوبے سندھ کے وزیر اعلٰی سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے کی مساجد میں رمضان میں صرف تین سے پانچ افراد کو مساجد میں نماز تراویح ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعلٰی سندھ کا کہنا تھا کہ اُنہیں مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔

خیال رہے کہ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور علما کرام کے درمیان طے پانے والے 20 نکاتی معاہدے کے تحت مساجد میں اجتماعی عبادات کی مشروط اجازت دی گئی تھی۔

لیکن ملک بھر کے ڈاکٹرز نے مساجد میں لوگوں کے اجتماع کو وائرس کے پھیلاؤ کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے، اس فیصلے کی مخالفت کی تھی۔

11:31 24.4.2020

کیا روزے کی حالت میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جاسکتا ہے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی ان دنوں کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے جہاں ہفتے سے ماہِ رمضان بھی شروع ہو رہا ہے۔ ایسے میں عوامی سطح پر یہ سوال بہت اہمیت اختیار کرتا جا رہا ہے کہ کیا روزے کی حالت میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جا سکتا ہے؟

کہیں ٹیسٹ سے روزہ تو نہیں ٹوٹے گا؟ کیا کرونا کی موجودگی میں روزہ چھوڑا جاسکتا ہے؟ بہت سے لوگ ان سوالات کے لیے علما اور ماہرین سے رابطہ بھی کر رہے ہیں۔

کراچی میں واقع جامعہ بنوریہ کے چانسلر اور شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ روزے کی حالت میں کرونا وائرس ٹیسٹ کرایا جا سکتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روزہ بہت سی وجوہات کے سبب ٹوٹ جاتا ہے جن میں کھانا پینا سب سے اہم ہے لیکن چونکہ کرونا وائرس کے ٹیسٹ میں کسی قسم کی دوا یا کوئی اور ایسی شے جو حلق سے نیچے اتر جائے، استعمال نہیں ہوتی اس لیے کرونا وائرس ٹیسٹ سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

مزید پڑھیے

11:28 24.4.2020

لاک ڈاؤن سے کوئی خوش تو کوئی پریشان

کرونا وائرس کے سدِباب کے لیے نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے باعث ریستوران بند ہیں۔ ان ریستورانوں میں خدمات فراہم کرنے والا عملہ مشکلات کا شکار ہے۔ دوسری طرف ریستوران بند ہونے کی وجہ سے گھروں میں کھانا ڈلیور کرنے والے عملے کا کام بڑھ گیا ہے۔ ایسے افراد کے لیے کرونا وائرس کی آفت رحمت ثابت ہو رہی ہے۔

لاک ڈاؤن سے کوئی خوش تو کوئی پریشان
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:31 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG