- By ضیاء الرحمن
پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 84 کیسز رپورٹ
صوبۂ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 84 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں 'کووڈ 19' کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4851 ہو گئی ہے۔
ترجمان محکمۂ صحت پنجاب حافظ قیصر عباس کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں میں 768 زائرین، تبلیغی جماعت کے 1915 افراد، 86 قیدی اور 2082 عام شہری شامل ہیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کے مطابق کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض لاہور میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 943 افراد میں وائرس پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں 197، جہلم میں 37، گوجرانوالہ میں 117 اور گجرات میں 169 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک صوبے بھر میں 68 اموات ہو چکی ہیں اور 925 افراد اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک 67 ہزار سے زائد افراد کے کرونا وائرس ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب میں جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث صوبائی دارالحکومت لاہور کی مختلف مساجد میں نمازِ جمعہ کے اجتماعات ہوئے۔ بیشتر مساجد نماز کی ادائیگی کے دوران لوگوں کے درمیان فاصلے کے احکامات کو یقینی بنایا گیا۔
احتیاطی اقدامات کے ساتھ نمازِ جمعہ کے اجتماعات
پاکستان میں کرونا وائرس سے 237 ہلاکتیں