رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

03:16 1.5.2020

صحت یاب افراد کے پلازمہ سے بیمار لوگوں کا علاج

02:54 1.5.2020

کرونا بحران افغانستان اور پاکستان کے لیے قومی سلامتی کا مسئلہ

گرچہ افغانستان اور پاکستان کو مختلف اندرونی چیلنجز درپیش ہیں، دونوں ممالک کو کرونا وائرس کے بحران کو ایک قومی سلامتی کا مسئلہ سمجھ کر نمٹنے کی کوششیں کرنا ہوگی۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے ماہرین نے ایک آن لائن مباحثے میں کہا کہ کوڈ 19 محض صحت عامہ کا مسئلہ نہیں، بلکہ یہ بحران دونوں ممالک میں اقتصادی اور امن و امان کے معاملات کو بگاڑ سکتا ہے۔

واشنگٹن کے مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام اس مباحثے میں امریکی، پاکستانی اور افغان ماہرین نے موجودہ صورتحال پر اپنی آرا کا اظہار کیا۔

گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے،انسٹیٹیوٹ کے افغانستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر، مارون وائن بام نے دونوں ملکوں کی صورتحال بیان کی اور کہا کہ کرونا وائرس کی وبا نے دونوں ممالک کو ایک ایسے وقت میں متاثر کیا ہے جو دونوں ہی کے لیے بہت اہم ہے۔

مزید پڑھیے

02:51 1.5.2020

روس میں مریض ایک لاکھ، اموات ایک ہزار سے زیادہ

کرونا وائرس سے بدترین متاثر اٹلی، اسپین اور فرانس میں اموات کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ لیکن، امریکہ اور برطانیہ میں وبا کا زور برقرار ہے۔ روس میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ اور اموات ایک ہزار سے بڑھ گئی ہیں، جبکہ جنوبی امریکہ کے ملکوں میں صورتحال رفتہ رفتہ خراب ہو رہی ہے۔

جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق، جمعرات تک 212 ملکوں اور خود مختار علاقوں میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 33 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار سے زیادہ ہوچکی تھی۔

24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں برطانیہ میں 674، برازیل میں 390، فرانس میں 289، اٹلی میں 285، اسپین میں 268، کینیڈا میں 184، میکسیکو میں 163، جرمنی میں 156، سویڈن میں 124، پرو میں 108 اور روس میں 101 مریض دم توڑ گئے۔ ترکی میں 93، بیلجیم میں بھی 93، نیدرلینڈز میں 84، بھارت میں 75 اور ایران میں 71 مریض چل بسے۔

امریکہ میں جمعرات کو 2201 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد کل تعداد 63856 تک پہنچ گئیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے 63 لاکھ 90 ہزار ٹیسٹ ہوچکے ہیں جن میں 10 لاکھ 95 ہزار مثبت آئے ہیں۔

مزید پڑھیے

02:49 1.5.2020

بچے بھی کرونا کی زد میں آ سکتے ہیں: ماہر معالج

کرونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ زندگی لاک ڈاؤن میں چلی گئی۔ سماجی فاصلے کی پابندی نے رشتوں کو دوردور سے مسکرانے تک محدود کر دیا۔ مگر اس پورے عرصے میں والدین کیلئے ایک بات اطمینان کا باعث رہی کہ اس وائرس سے بچے متاثر نہیں ہو رہے۔

لیکن، جب اعداد و شمار جمع کئے گئے تو پتا چلا کہ بچے مکمل طور پر محفوظ نہیں رہے۔ بلکہ ایک سے سترہ سال تک کے بچوں میں بھی کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ کئے گئے۔ البتہ، ان میں علامتیں اتنی شدید نہیں تھیں جتنی کہ اٹھارہ سے چونسٹھ برس کے لوگوں میں نظر آئیں۔

امریکی نیٹ ورک سی این این کے مطابق، برطانیہ میں پیڈیٹرک انٹینسیو کیئر سوسائٹی نے نیشنل ہیلتھ سروس انگلینڈ کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ بچوں میں ایسے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جن میں کچھ ایسی علامتیں پائی گئی ہیں کہ جو ان کے جسم میں خون کے نظام کے ساتھ دیگر اعضا کو بھی متاثر کر رہی ہیں اور بچوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG