جنوبی کوریا میں بیس بال لیگ شروع کرنے کا اعلان
جنوبی کوریا میں منگل کو کرونا وائرس کے تین کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی کوریا میں پیشہ ورانہ بیس بال لیگ شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لیگ کے میچ شائقین کے بغیر خالی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔
دو ماہ قبل جنوبی کوریا میں ہر روز 500 نئے کیسز کی تصدیق ہر رہی تھی۔ تاہم مسلسل اور مربوط اقدامات کے نتیجے میں وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے میں کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔
ان اقدامات میں تیزی سے وائرس کے ٹیسٹ کرنا اور ایک فون ایپ جاری کرنا بھی شامل تھا جس کے ذریعے لوگوں کو اپنے اردگرد کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی نشاندہی کی جا سکتی ہے۔
دنیا بھر میں کھیلوں کے مقابلوں کو لاک ڈاؤن اور لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی کے باعث روک دیا گیا تھا۔
جنوبی کوریا کی بیس بال لیگ نے امریکی نشریاتی ادارے ای ایس پی این سے معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت ای سی پی این لیگ کے تمام میچ براہ راست دکھائے گا۔
توقع ہے کہ امریکی نیشنل فٹ بال لیگ بھی جمعرات کو میچز کا شیڈول جاری کر دے گی۔ اس کے میچ لندن اور نیو میکسیکو سٹی میں منعقد کیے جائیں گے۔
لاک ڈاؤن میں نرمی، شراب کی دکانوں پر لوگوں کی قطاریں
لاک ڈاؤن میں بندشوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی
- By سہیل انجم
بھارت میں ایک دن میں 3900 کیسز
بھارت میں ایک دن میں کرونا کے اب تک کے سب سے زیادہ مثبت کیسز اور اموات ریکارڈ کی گئیں۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3900 مثبت کیسز سامنے آئے جب کہ 195 افراد کی موت ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 46 ہزار 433 ہو گئی ہے جب کہ حکام نے 1568 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
پیر کو سب سے زیادہ 82 ہزار 792 مریضوں کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 12ہزار 727 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ منگل کی صبح تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 27.4 فی صد رہی۔
نئی دہلی میں تعینات نیم مسلح دستے آئی ٹی بی پی کے 45 جوانوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔