رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:05 9.5.2020

پنجاب میں صحافیوں کو فرنٹ لائن ورکرز کا درجہ مل گیا

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے میڈیا ورکرز کو بھی کرونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کا درجہ دیا ہے۔ میڈیا ریلیف پیکج میڈیا ورکرز کی خدمات کا اعتراف ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کرونا وائرس کی رپورٹنگ کے دوران متاثر ہونے والے میڈیا ورکر کو ایک لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔ کرونا سے خدانخواستہ وفات کی صورت میں متاثرہ ورکر کے خاندان کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفات پانے والے میڈیا ورکر کی فیملی کو تاحیات 10 ہزار روپے ماہانہ پینشن کی صورت میں دیے جائیں گے۔ ریلیف پیکج حاصل کرنے کے لیے درخواستیں شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی پی آر) ہیڈ آفس میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ درخواست دہندہ کے شناختی کارڈ بمعہ آفس کارڈ کی کاپی، کرونا تشخیصی رپورٹ اور ادارے کی جانب سے لیٹر درکار ہو گا۔ درخواست دہندہ کا کرونا ٹیسٹ کسی سرکاری لیبارٹری سے ہونا ضروری ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت میڈیا ورکرز کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی۔

11:46 9.5.2020

امریکہ میں کرونا سے 77 ہزار سے زائد ہلاکتیں، نائب صدر کی پریس سیکریٹری کا ٹیسٹ مثبت

امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے ایک روز قبل وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار میں وائرس کی تصدیق کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

وائٹ ہاؤس کے اہلکاروں میں پے درپے وائرس کی تصدیق کے بعد وائٹ ہاؤس میں کرونا سے بچاؤ کے انتظامات پر سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سیکریٹری ملر اُن کے ساتھ رابطے میں نہیں تھیں، البتہ وہ نائب صدر سے ملتی رہی ہیں، اور وہ نائب صدر سے اس دوران ملتے رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں وائرس کے پھیلاؤ پر فکر مند نہیں ہیں۔ البتہ حکام نے وائٹ ہاؤس میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

کیٹی ملر صدر ٹرمپ کے قریبی مشیر اسٹیفن ملر کی اہلیہ ہیں، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اُن کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا ہے یا نہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کو کرونا سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

11:44 9.5.2020

02:16 9.5.2020

کرونا وائرس: 40 لاکھ کیسز، پونے 3 لاکھ اموات

دنیا بھر میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد جمعہ کو 4 ملین یعنی 40 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ ہلاکتیں بھی 2 لاکھ 75 ہزار کا ہندسہ عبور کرگئی ہیں۔ ان میں 13 لاکھ کیسز امریکہ کے ہیں جہاں 78 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔

جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق اب تک 212 ملک اور خود مختار خطے عالمگیر وبا کی زد میں آچکے ہیں۔ محض چند کم آبادی والے ملکوں اور جزیروں میں اس وائرس کا خاتمہ کیا جاسکا ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں 626، برازیل میں 449، میکسیکو میں 257، فرانس میں 243، اٹلی میں بھی 243، اسپین میں 229، کینیڈا میں 159، سویڈن میں 135 اور بیلجیم میں 106 مریض چل بسے۔

امریکہ میں جمعہ کی شام تک 1300 سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے 85 لاکھ ٹیسٹ ہوچکے ہیں جن میں 13 لاکھ سے زیادہ مثبت آئے ہیں۔ 15 امریکی ریاستوں میں ایک ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں جن میں نیویارک 26581 اموات کے ساتھ سرفہرست ہے۔

برطانیہ میں 31 ہزار، اٹلی میں 30 ہزار اور اسپین اور فرانس میں 26 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں کئی دنوں سے مسلسل چار پانچ سو ہلاکتیں ہورہی ہیں اور مجموعی اموات ساڑھے 9 ہزار تک پہنچ چکی تھیں۔

وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 75 ہزار ہوچکی ہے۔ ان میں امریکہ کے 2 لاکھ 21 ہزار، اسپین کے ایک لاکھ 68 ہزار، جرمنی کے ایک لاکھ 41 ہزار اور ایران کے 99 ہزار شہری شامل ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG