رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:38 10.5.2020

مدرز ڈے پر پھولوں کا بازار کھول دیا گیا

امریکہ میں سب سے زیادہ پھول ماؤں کے عالمی دن پر فروخت ہوتے ہیں۔ اس لیے مدرز ڈے پر پھولوں کا بازار کھول دیا گیا۔ لاس اینجلس کے پھولوں کے بازار میں خریداروں کا رش نظر آیا۔ حکام نے صرف ہول سیل مارکیٹ کھولنے کی اجازت دی تاہم عام اسٹورز کو پک اپ یا ڈلیوری کرنےکی اجازت مل سکی۔

14:33 10.5.2020

'اسمارٹ لاک ڈاؤن نے کام کرنا شروع کر دیا ہے'

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ ایسے نظام کی ضرورت ہے کہ معیشت کا پہیہ بھی چلتا ہے جب کہ لوگوں کو وبا سے تحفظ بھی حاصل ہو۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ پورے ملک کو بند کرنے کے بجائے وبا سے متاثرہ مخصوص علاقے بند کیے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے اکثر ممالک اسی جانب جا رہی کہ لوگوں سے زیادہ عرصے تک ان کا روز گار نہیں چھینا جا سکتا۔

اسد عمر نے کہا کہ زمینی سطح پر اقدامات پر عمل در آمد کروانا صوبوں کا کام ہے۔

وبا پر کنٹرول کے حوالے سے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 70 لیبارٹرز میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ ان لیبارٹرز کی استعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

12:22 10.5.2020

پنجاب میں گھروں میں قرنطینہ کی اجازت، ٹیسٹ لازمی قرار

پاکستان کے صوبے پنجاب کی حکومت نے کرونا کے مریضوں کو گھروں میں رہنے کی اجازت دے دی ہے جب کہ مریضوں پر ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب نے ہوم آئیسولیشن کے لیے قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں۔ گھر میں قرنطینہ کے لیے خصوصی ہوم آئیسولیشن کمیٹیاں بنیں گی۔ جس مریض میں کرونا کی ہلکی علامات ہوں گی وہی گھر میں قرنطینہ کا اہل ہوگا۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری صحت نے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق ہوم قرنطینہ کے لیے بننے والی خصوصی ہوم آئیسولیشن کمیٹی کے اراکین کو متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر نامزد کرے گا۔ کمیٹی ہوم آئیسولیشن کے لیے گھروں کے سائز اور اہل خانہ کی تعداد کی جانچ کے بعد اجازت دے گی۔

اعلامیے کے مطابق کرونا وائرس کے باعث اگر مریض کی حالت خراب ہو تو اسے گھر میں قرنطینہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ اجازت سے پہلے کرونا مریض اور دیگر اہل خانہ کی تعلیم، کرونا کے بارے میں آگاہی، ہوم آئیسولیشن کی بنیادی ضروریات کے بارے میں علم کو بھی پرکھا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرونا کے مریض کو ہوم آئیسولیشن کے دوران ہر 10 دن بعد اپنا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ دو بار ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر مریض ہوم آئیسولیشن ختم کر سکے گا۔ ہوم آئیسولیشن کے دوران اگر دوسری بار بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تو دوبارہ ٹیسٹ اگلے پانچ دن بعد کرانا ہوگا۔

اِس سے قبل حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پنجاب میں لاک ڈاؤن میں 31 مئی 2020 تک توسیع کردی گئی ہے۔ جزوی لاک ڈاؤن کے تحت ہفتے میں چار پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کے روز کاروبار کھلیں گے جب کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔

12:03 10.5.2020

کرونا وائرس: پنجاب میں 'اسمارٹ ٹیسٹنگ' کا آغاز

حکومتِ پنجاب نے کرونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن میں جہاں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہیں صوبے بھر میں 'اسمارٹ ٹیسٹنگ' شروع کر دی ہے۔ محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق اسمارٹ ٹیسٹنگ ماہرین کی مشاورت سے شروع کی گئی ہے جس کا مقصد نتائج کا تجزیہ کرکے کرونا سے نمٹنے کے لیے مؤثر لائحہ عمل بنانا ہے۔

کرونا وائرس: پنجاب میں 'اسمارٹ ٹیسٹنگ' کا آغاز
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:17 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG