رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:25 13.5.2020

سعودی عرب کا عید کی چھٹیوں پر ملک بھر میں کرفیو کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عید الفطر کی پانچ چھٹیوں کے دوران ملک بھر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارتِ داخلہ نے عید الفطر کے موقع پر ملک کے تمام شہروں میں کرفیو لگانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق 23 مئی سے 27 مئی تک ملک بھر میں مکمل کرفیو ہو گا جس کے دوران پانچ افراد سے زیادہ کے جمع ہونے پر پابندی ہو گی۔

حکام کے مطابق عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران مکہ شہر میں بدستور مکمل کرفیو رہے گا اور کسی کو شہر میں داخلے یا شہر چھوڑ کر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیے

08:36 13.5.2020

پاکستان میں ہلاکتیں 737 تک پہنچ گئیں

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے مزید 31 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 737 تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک تین لاکھ 17 ہزار 699 افراد کے کرونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں جب کہ وائرس کا شکار ہونے والے آٹھ ہزار 812 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا سے اب تک 34 ہزار 336 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

08:34 13.5.2020

پاکستان میں ایک روز میں 2000 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز اور اس سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2225 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ایک روز کے دوران کیسز کی یہ اب تک کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

02:11 13.5.2020

کرونا وائرس: برطانیہ میں ہلاکتیں 40 ہزار سے زیادہ

برطانیہ میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 40 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جو اس سے پہلے کے اندازوں سے کم از کم آٹھ ہزار زیادہ ہے۔

روس میں ہلاکتوں کی تعداد خاصی کم ہے۔ لیکن، وہ مریضوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ برازیل میں بھی صورتحال قابو سے باہر ہوتی دکھائی دے رہی ہے جہاں روزانہ سیکڑوں افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔

جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور وورڈومیٹرز کے مطابق، منگل تک برطانیہ میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد ساڑھے 32 ہزار تھی۔ لیکن، برطانیہ کے محکمہ شماریات کے مطابق ملک میں کم از کم 40 ہزار افراد عالمگیر وبا کا شکار ہو چکے ہیں۔

یہ 40 ہزار افراد وہ ہیں جن کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر موت کی وجہ کرونا وائرس درج ہے۔ اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ مزید ہزاروں افراد کی موت میں کرونا وائرس نے ان کی بیماریوں میں مزید پیچیدگی پیدا کی ہوگی۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG