- By روشن مغل
پاکستانی کشمیر میں مزید تین افراد میں وائرس کی تصدیق
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کشمیر میں اب تک 3947 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جب کہ مریضوں کی مجموعی تعداد 112 ہو گئی ہے۔
جن میں سے77 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جنہیں اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جب کہ 34 مریض ابھی زیر علاج ہیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں وائرس سے ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔
وبا سے متعلق ہالی ووڈ کی نئی فلم میں پاکستانی ہیرو
ہالی ووڈ میں بننے والی فلم 'دی کیور' 15 مئی کو یوٹیوب پر ریلیز کر دی جائے گی۔ فلم میں مرکزی کردار ایک پاکستانی اداکار نے ادا کیا ہے۔ اس کی کہانی ایک وبا کے علاج یا کیور کو حاصل کرنے کی کوششوں پر مبنی ہے۔
'بغیر امتحانات کے طلبہ کو ترقی دینے کے مستقبل میں منفی نتائج'
کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال میں پاکستان کی وفاقی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں رواں سال امتحانات کے بغیر طلبہ کو نئی کلاسز میں ترقی دینے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا تھا کہ قومی رابطہ کمیٹی برائے کرونا وائرس کے فیصلوں کے تحت ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے۔ نہم اور گیارویں جماعت کے طلبہ کو امتحانات کے بغیر اگلی کلاسز میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جو طلبہ گزشتہ امتحانات میں 40 فی صد مضامین میں فیل ہوئے تھے ان صرف پاسنگ مارکس دیتے ہوئے اگلی کلاس میں ترقی دی جائے گی جب کہ اگلے سال وہ اسی کلاس کا امتحان دیں گے جس میں انہیں ترقی دی گئی تھی۔
ماہرین تعلیم کے مطابق پست معیار تعلیم اور دیگر عوامل کے باعث بغیر امتحانات کے طلبہ کو پاس کرنے کے نتائج مستقبل میں منفی نکلیں گے۔