شام کے پناہ گزین کیمپ میں کرونا وبا پھیلنے کا خطرہ
شام کے مشرقی علاقے الحسقہ میں مقامی حکام نے الحول پناہ گزین کیمپ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں داعش سے منسلک خاندان قید ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ داعش کی خواتین کا مذہب کے نام پر کرونا کے خلاف حفاظتی اقدامات پرعمل نہ کرنا ہے۔
کرونا ڈراونے خواب دکھا رہا ہے
کرونا وائرس کے وبائی صورت اختیار کرنے کے بعد دنیا بھر میں لاکھوں افراد اس وائرس سےمتعلق خوفناک خواب دیکھنے لگے ہیں۔
بہت سے لوگ ایسے خوابوں کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر رہے ہیں۔ سائنسدان اور ماہر نفسیات اس صورت حال کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ دیکھیے اس رپورٹ میں
دنیا بھر میں ایک دن میں ریکارڈ ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر
بین الاقوامی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کی نشان دہی کرتے ہوئے دنیا میں ایک دن میں سب سے زیادہ افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ادارے کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں وائرس سے اب تک متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔
بین الاقوامی ادارۂ صحت نے بدھ کو ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دنیا کے مختلف ملکوں میں وائرس کے ایک لاکھ چھ ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے۔
چین میں دسمبر 2019 میں کرونا وائرس سامنے آنے کے بعد سے ایک دن میں وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ وائرس سے دنیا بھر میں اب تک تین لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد کی جان جا چکی ہے جن میں سے نصف سے زائد ہلاکتیں یورپ میں ہوئی ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہینم گیبریاسس کا کہنا ہے کہ وہ کم اور متوسط آمدن والے ممالک کے لیے بہت زیادہ فکر مند ہیں۔
حالات معمول پر دکھانے کی کوشش، ٹرمپ کی جی سیون اجلاس کی میزبانی کی پیشکش
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد حالات کو معمول کے مطابق دکھانے کے لیے جی-سیون ممالک کے سربراہان کے سالانہ اجلاس کی میزبانی کی پیشکش ہے۔
صدر ٹرمپ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والی امریکہ کی معیشت کو رواں سال صدارتی انتخابات سے قبل درست سمت میں لانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ امریکہ دوبارہ اپنی عظمت کی طرف لوٹ رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ صدارتی رہائش گاہ پر جی سیون سمِٹ کی میزبانی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ تجویز اس سمِٹ کے آن لائن یا ورچوئل کیے جانے کے متبادل کے طور پر دی ہے۔
مزید پڑھیے