رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

18:48 23.5.2020

چین میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا

چین میں کرونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔ حکام کے مطابق 22 مئی کو وبا سے کسی بھی شخص کے متاثر ہونے کی تشخیص نہیں ہوئی۔

چین کے شہر ووہان میں گزشتہ سال دسمبر میں کرونا وائرس سامنے آنے کے بعد یہ پہلا دن ہے جب ملک بھر میں کرونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق صرف دو مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے ایک جیلان صوبے اور دوسرا شنگھائی میں سامنے آئے۔

کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ مشتبہ کیسز سامنے آنے کی تعداد میں بھی کمی آ چکی ہے۔

18:20 23.5.2020

امریکہ میں تین دن کے لیے پرچم سرنگوں

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم دیا ہے کہ امریکہ میں تین دن کے لیے پرچم سرنگوں رہے گا۔

انہوں نے یہ حکم کرونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں دیا ہے۔

وائرس سے چھیانوے ہزار سے زائد امریکی ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ سولہ لاکھ میں وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

18:19 23.5.2020

امریکی بحری بیڑا روزویلٹ دو ماہ بعد ایک بار پھر گہرے پانیوں میں

امریکہ کا بحری بیڑا یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ دو ماہ بعد ایک بار پھر گہرے پانیوں میں رواں دواں ہے۔

بحری بیڑے میں گیارہ سو اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ وائرس سے بیڑے پر موجود ایک اہلکار کی موت بھی ہوئی تھی۔ جس کے بعد بیڑے کو گوام پر موجود امریکی بیس تک لے جایا گیا جہاں بیڑے پر موجود پانچ ہزار اہلکاروں کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے۔

ان میں سے اب بھی پندرہ سو اہلکار گوام میں امریکی بیس پر موجود ہیں۔ ان میں سے سات سو اہلکار ایسے ہیں جن میں وبا کی تصدیق ہو چکی ہے۔

14:45 23.5.2020

وبا سے بچنے کے لیے بنکروں کی خریداری میں اضافہ

کرونا وائرس کی وبا سے سبھی پریشان ہیں لیکن کچھ لوگ زیادہ خوف کا شکار ہو رہے ہیں۔ امریکہ کے رئیل سٹیٹ ایجنٹس کہتے ہیں کہ ان کے بعض کلائینٹس اتنے فکرمند ہیں کہ زیادہ محفوظ پناہ گاہیں ڈھونڈ رہے ہیں۔ مزید اس رپورٹ میں

وبا سے بچنے کے لیے بنکروں کی خریداری میں اضافہ
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:19 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG