رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

02:30 26.5.2020

احتیاط نہ کی تو لاک ڈاؤن کو سخت کیا جاسکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان میں کرونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد لگاتار بڑھتی جا رہی ہے اور تازہ ترین حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت کیسز کی تعداد 56 ہزار 349 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 1167 اموات ہو چکی ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ لوگوں نے سمجھا کہ شاید یہ بیماری عید تک تھی لیکن ایسا نہیں، ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو مزید سخت لاک ڈاؤن ہو سکتا ہے۔

کرونا متاثرین میں اضافہ پاکستان میں حالیہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ملک بھر میں عید کی خریداری کے دوران حفاظتی انتظامات اور دیگر پہلوؤں کو مکمل نظر انداز کیا گیا۔ عید کی نماز بھی اکثر مساجد میں ادا کی گئی، جس کے بعد ماہرین کا خدشہ ہے کہ ان کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسویسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت صورت حال پاکستان میں جتنی خراب ہونی تھی وہ پہلے ہی ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اسپتالوں پر دباؤ بہت بڑھ چکا ہے۔ بیشتر اسپتالوں میں مریضوں کے داخلے کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیے

02:26 26.5.2020

کرونا ٹیسٹ منفی آنا بھی سزا بن گیا، انعم تنویر

پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ انعم تنویر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنا بھی اُن کے لیے ایک سزا بن گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستانی ڈراموں کے فن کار یاسر نواز، ان کی اہلیہ ندا یاسر، اداکارہ علیزے شاہ اور نوید رضا کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

یہ چاروں فن کار پاکستان کے نجی ٹی وی چینل 'اے آر وائی ڈیجیٹل' کے ڈرامے 'میرا دل میرا دشمن' کی کاسٹ میں شامل ہیں جب کہ انعم تنویر بھی اسی کا حصہ ہیں۔

اداکارہ انعم کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ اس کے باوجود ساتھی فن کاروں کے رویے نے اُنہیں افسردہ کر دیا ہے۔

ساتھ ہی شوبز سے وابستہ شخصیات کو انہوں نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ لوگوں کے رویے سے ماڈل کی زندگی ختم ہونے کا جو ڈر برقرار ہے، اس کی ذمے داری کون لے گا؟

انعم تنویر 'میرا دل میرا دشمن" میں نوید رضا کی اہلیہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ انعم کہتی ہیں کہ ایک طرف تو لاک ڈاؤن نے سب کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے تو دوسری جانب ان کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے جو بلاجواز ہے۔

مزید پڑھیے

14:17 25.5.2020

بھارت: چار روز میں کرونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ

بھارت میں گزشتہ چار روز کے دوران کرونا وائرس کے مثبت کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ عالمی وبا سے بری طرح متاثر دسواں ملک بن گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 6977 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس کے کل مثبت کیسز کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 845 ہو گئی ہے جب کہ ہلاک شدگان کی تعداد 4,021 ہے۔

بھارت میں عید الفطر کے موقع پر لوگوں نے گھروں میں نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر دہلی کی جامع مسجد، مسجد فتح پوری اور دیگر تمام بڑی مسجدیں اور عید گاہیں بھی بند رہیں۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے دہلی کے 117 نجی اسپتالوں سے کہا ہے کہ وہ بیس فی صد بیڈ کرونا کے مریضوں کے لیے مخصوص کریں۔

سپریم کورٹ نے بھی کہا ہے کہ حکومت کو شہریوں کی صحت کا خیال ہونا چاہیے نہ کہ ایئر لائنس کا۔

دریں اثنا دہلی پولیس کے کرائم برانچ نے تبلیغی جماعت کے امیر مولانا سعد کے پانچ قریبی رفقا کے پاسپورٹ ضبط کر لیے ہیں۔ جب تک ان کے خلاف کرونا پھیلانے کے سلسلے میں تفتیش مکمل نہیں کر لی جاتی انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہے۔

13:06 25.5.2020

بھارت میں اندروزنِ ملک پروازوں کی بحالی، متعدد پروازیں منسوخ

بھارت میں دو ماہ بعد اندرونِ ملک پروازوں کی بحالی کا آج پہلا روز ہے۔ تاہم متعدد پروازوں کی منسوخی پر مسافروں نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

بھارت میں پچیس مارچ کو نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے باعث تمام اندرونِ و بیرون ملک پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ تاہم پیر کو دو ماہ بعد مقامی پروازوں کی بحالی کا ایک مرتبہ آغاز ہوا تو کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

صرف دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے 82 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ مسافروں نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں پروازوں کی منسوخی سے متعلق پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔

ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ مختلف ریاستوں کی جانب سے مرکز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر پروازیں چلانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ صرف دہلی ایئر پورٹ پر آج 125 پروازوں نے دیگر شہروں کو جانا تھا اور دیگر شہروں سے 118 پروازیں اندرا گاندھی ایئر پورٹ آنا تھیں۔

اسی طرح ممبئی کے شیوانی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھی پروازوں کی منسوخی کے بعد سیکڑوں مسافر ایئر پورٹ کے باہر ہی جمع رہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG