رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:28 31.5.2020

پاکستان: 24 گھنٹوں میں 14ہزار 972 افراد کے ٹیسٹ

پاکستان میں حکام نے عید کے بعد ایک بار پھر کرونا وائرس کی تشخیص کا عمل تیز کرنے کے لیے ٹیسٹ کرنے کی استعداد بڑھا دی ہے۔

پاکستان میں عید الفطر سے قبل یومیہ 12 ہزار سے 14 ہزار تک اوسطاََ ٹیسٹ کیے جا رہے تھے تاہم عید کے دنوں میں ٹیسٹ کرنے کی رفتار میں کمی آئی تھی اور چھ سے سات ہزار تک ٹیسٹ کیے جا رہے تھے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب دوبارہ ٹیسٹ کرنے کی رفتار بڑھا دی گئی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14ہزار 972 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جب کہ مجموعی طور پر 5 لاکھ 47 ہزار افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں اب تک 69 ہزار سے زائد افراد میں وبا کی تصدیق ہوئی ہے۔

13:19 31.5.2020

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ حکام نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3039 افراد میں وائرس کی تصدیق کی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 69496 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں وبا سے متاثرہ سب سے زیادہ افراد کی تعداد سندھ میں 27ہزار سے زائد ہے جب کہ پنجاب میں 25ہزار، خیبر پختونخوا میں نو ہزار پانچ سو، بلوچستان میں چار ہزار، اسلام آباد میں 2400۔ گلگت بلتستان میں 678 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں251 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

13:08 31.5.2020

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں مزید 88 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 1483 ہو گئی

پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 88 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد وبا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 1483 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں وائرس سے اموات کی شرح 2.1 فی صد ہے۔

دوسری جانب سرکاری طور پر وبا سے متاثرہ 25ہزار سے زائد افراد کے صحت یاب ہونے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1140 افراد کے وائرس سے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

وبا سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی شرح 36.4 فی صد ہے۔

02:48 31.5.2020

سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

اطلاعات کے مطابق، پاکستان میں گذشتہ چند روز کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ایک دم اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ زیادہ تر سندھ میں دیکھنے میں آیا ہے۔

اس کی وجہ لاک ڈاؤن میں حالیہ نرمی ہو سکتی ہے، مگر پاکستان کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ اضافہ جاری رہا تو لاک ڈاؤن دوبارہ لاگو کیا جا سکتا ہے۔

سندھ میں وزیرِ اطلاعات، بلدیات، ہاؤسنگ اینڈ پلاننگ، ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آتے ہی وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی کہ ملک میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ مگر، بقول ان کے، اس سے اتفاق نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے جب بھی لاک ڈاؤن کی بات کی اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اور اب پورا ملک اس کی لپیٹ میں ہے۔

وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اس وائرس کی ابتدا کے دنوں میں صرف اسی لوگوں کو ٹیسٹ کرنے کی سہولت تھی جسے بڑھا کر اب 6700 سے زیادہ کر دیا گیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG