رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:27 7.6.2020

کیا امریکہ میں مظاہرے وائرس پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں؟

امریکی کی مختلف ریاستوں میں مظاہرے اور احتجاج جاری ہیں جب کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کاروبار بھی بتدریج کھولے جا رہے ہیں۔ ایسے میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق مظاہروں کی وجہ سے ٹیسٹ کی سہولتیں بند کرنے سے وائرس مزید پھیل سکتا ہے۔

امریکہ: کیا مظاہرے کرونا پھیلانے کا سبب بنیں گے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:00 0:00
11:55 7.6.2020

پاکستان میں گزشتہ پانچ دن میں ایک لاکھ ٹیسٹ کیے گئے

پاکستان میں انتظامیہ ٹیسٹ کرنے کی استعداد میں مسلسل اضافہ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کی ویب سائٹ 'کوئڈ' کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں ایک دن میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کی تعداد 23100 ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک 6 لاکھ 83 ہزار ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جن میں ایک لاکھ کے قریب ٹیسٹ گزشتہ پانچ دن میں کیے گئے ہیں۔

پاکستان میں دو جون کو 17 ہزار، تین جون کو 20 ہزار، چار جون کو 22ہزار، پانچ جون کو 22 ہزار جب کہ گزشتہ روز یعنی 6جون کو 23ہزار ٹیسٹ کیے گئے۔

پاکستان میں حکام کی جانب سے مسلسل دعویٰ کیا جاتا رہاکہ ٹیسٹ کی استعداد بہت جلد بڑھا دی جائے گی تاہم مئی کے آخر سے ٹیسٹ کرنے کی استعداد تیزی سے بڑھی ہے۔

11:40 7.6.2020

اسرائیلی شہریوں کے موبائل فون زیر نگرانی

اسرائیل میں اندرونی سلامتی کی حفاظت کرنے والا ادارہ 'شن بیٹ' دو ماہ سے ہر شہری کے موبائل فون کو ٹریک کر رہا ہے۔ جس کا مقصد کرونا وائرس کے مریضوں سے رابطے میں رہنے والے لوگوں کا پتہ چلانا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے شہریوں کی ذاتی معلومات کو خفیہ رکھنے کے حق کی خلاف ورزی کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی شہریوں کے موبائل فون زیر نگرانی
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:28 0:00
11:20 7.6.2020

پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ کے قریب

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں 4960 افراد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 98ہزار 943 ہو گئی ہے۔

پنجاب میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 37ہزار ، سندھ میں 36 ہزار، خیبرپختونخوا میں 13ہزار، اسلام آباد میں پانچ ہزار، گلگت بلتستان میں ایک ہزار کے قریب جب کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 361 افراد میں وبا کی تصدیق کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا تھا۔ جس کے بعد اس میں بتدریج اضافہ ہوتا گیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG